عمران خان کی بچگانہ سیاست نے وزیراعظم کو ہر موقع پر نئی طاقت دی، میاں ایوب

عمران خان کی بچگانہ سیاست نے وزیراعظم کو ہر موقع پر نئی طاقت دی، میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا کہ اگر پانامہ لیکس میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کسی وزیراعظم کا نام ہوتا تو اب تک وہ نااہل ہو چکا ہوتا اور اس کو نہ جانے کون کون سے ناکردہ کاموں کی بھی سزا مل چکی ہوتی ایک مرتبہ پھر ہمار ے اس موقف کی جیت ہوئی ہے کہ پیپلز پارٹی کے لئے قانون اور ہے اور (ن) لیگ کے لئے قانون اور ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ہوش کے ناخن لیتے تو آج نواز شریف اتنے مضبوط نہ ہوتے عمران خان کی بچگانہ سیاست نے وزیراعظم کو ہر موقع پر ایک نئی طاقت دی ہے پیپلز پارٹی ایک ایسی آئینی عدالت چاہتی ہے جو تمام صوبوں کو برابر کی نمائندگی دے تاکہ وفاق کی دوسری اکائیوں میں احساس محرومی نہ پیدا ہو سکے سندھ سرائیکی کے وزیراعظم کے خلاف تو فیصلہ کچھ اور آتا ہے لیکن تخت رائے ونڈ کے وزیراعظم کے حق میں ہی ہمیشہ فیصلہ آتا ہےدوسرے صوبوں کے وزرائے اعظم کی احساس محرومی کو دور کرنا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...