80لاکھ سے زائد نشے میں مبتلا افراد کی وجہ سے ملک کی بنیادیں کھوکھلی ہورہی ہیں،عامر چشتی

80لاکھ سے زائد نشے میں مبتلا افراد کی وجہ سے ملک کی بنیادیں کھوکھلی ہورہی ...

لاہور (پ ر)خدمت آدم ٹرسٹ کے چیئرمین عامر چشتی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نشہ آور اشیاء استعمال کرنے والوں کی تعداد جن میں خصوصاً نوجوان شامل ہیں تقریباً 80 لاکھ سے زائد ہے۔ نشے میں مبتلا تشویشناک تعداد ہمارے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم سب متحد ہوکر اس لعنت کا ڈٹ کا مقابلہ کریں ۔ والدین اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور ان کو بُری صحبت سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک میں منشیات کی فروخت اور سمگلنگ کو فی الفور ختم کرکے ڈرگ رولز 15 جولائی 2017ء کو ختم ہورہا ہے۔لہذا اس رولز پر سخت قانون سازی کرکے نہ صرف اسکو ہمیشہ کیلئے نافذ کیا جائے بلکہ اس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...