مخالفین میڈیا میں میرے خلافمن گھڑت پراپیگنڈہ کررہے ہیں،خالد کھوکھر

مخالفین میڈیا میں میرے خلافمن گھڑت پراپیگنڈہ کررہے ہیں،خالد کھوکھر

لاہور(لیڈی رپورٹر) یونین کونسل 214کے چیئرمین ملک خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ میرے سیاسی مخالفین میڈیا میں میرے خلاف من گھڑت پراپیگنڈہ کررہے ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔

یونین کونسل آفس میں اب تک یوسی کے حوالے سے چار اجلاس منعقد کر چکا ہوں ہم تو عوام کی خدمت کررہے ہیں لیکن ہمارے مخالفین ہم پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے اور ایسے بیانات سے مرعوب نہیں ہوں گے ہم نے یونین کونسل بھر میں ترقیاتی کاموں کا جو جال بچھایا ہے اس کو پایہ تکیمل تک پہنچائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...