فن لینڈ نے ایلان کردی کی تصویر یادگاری سکے پر سجا دی

فن لینڈ نے ایلان کردی کی تصویر یادگاری سکے پر سجا دی
فن لینڈ نے ایلان کردی کی تصویر یادگاری سکے پر سجا دی

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)فن لینڈ نے اپنے صد سالہ یوم آزادی کی مناسبت سے جاری ہونے والے یادگاری سکے پر سمندر میں ڈوب کر شہید ہونے والے ننھنے شامی ایلان کردی کی وہ تصویر شائع کی ہے جس میں ترکی فوجی ننھنے فرشتے نعش ہاتھوں میں اٹھائے نظر آ رہا ہے۔یاد رہے کہ ایلان کردی کی لاش 2015 کو ترکی کے ایک ساحل پر ملی تھی۔ ایلان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شام میں جاری خانہ جنگی کے ہاتھوں تنگ آ کر یورپ پناہ کی تلاش میں سمندر کے راستے محو سفر تھا۔ترکی سے نشریات پیش کرنے والے ‘NTV’ کے مطابق ننھنے ایلان اور ترکی فوجی کی تصویر کو فن لینڈ کے یادگاری سکے پر شائع کرنے کا مقصد انسانی حقوق کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...