امارات: پانی کے حصول کیلئے برفانی تودے منتقل کرنے کا انقلابی منصوبہ

امارات: پانی کے حصول کیلئے برفانی تودے منتقل کرنے کا انقلابی منصوبہ
امارات: پانی کے حصول کیلئے برفانی تودے منتقل کرنے کا انقلابی منصوبہ

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ہمّتِ مرداں مددِ خْدا.. کہتے ہیں کہ اگر انسان عزم کر لے تو قدرت کی مہربانی سے وہ انہونی کو ہونی میں تبدیل کرسکتا ہے۔ کچھ اسی طرح کے عزم اور ارادے کو لے کر دو انجینئر میدان میں اترے ہیں جن میں ایک کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے اور دوسرے کا فرانس سے۔ ان دونوں نے قطب جنوبی میں واقع برفانی تودوں کو بحرِ ہند کے راستے 9200 کلومیٹر کھینچ کر بحرِ عرب میں فجیرہ کی امارت کے ساحلوں تک لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس عمل کے دوران برفانی تودے کا ایک تہائی حصہ گْھل جائے گا جب کہ بقیہ حصہ متحدہ عرب امارات کو ایک بڑے خزانے سے نوازے گا۔ جی ہاں پینے کے لیے 75 ارب لیٹر پانی جو کم از کم 5 برس تک 10 لاکھ اماراتیوں کی ضرورت کو پوری کرے گا جو فی الوقت درآمد شدہ منرل واٹر کی خریداری پر لاکھوں ڈالر خرچ کرتے ہیں۔فرانسیسی انجینئرGeorges Mougin نے باور کرایا ہے کہ وہ اس دشوار نظر آنے والے خواب کو 45 برس قبل قائم کی جانے والی اپنی کمپنی Iceberg Transport International کے ذریعے حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔ برطانوی اخبار "ٹائمز" کے مطابق جن برفانی تودوں کو کھینچ کر لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ان کی اوسط لمبائی 3 کلومیٹر اور موٹائی تقریبا 300 میٹر ہے۔ ان تودوں کو فجیرہ کے ساحل سے 24 کلومیٹر دور لنگر انداز کر دیا جائے گا اور پھر اگلے مرحلے پر عمل درامد کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...