پاناما کیس، جے آئی ٹی، تسلیم نہیں مگر عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور خدا کرے بہتر فیصلہ آئے، خورشید شاہ

پاناما کیس، جے آئی ٹی، تسلیم نہیں مگر عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور خدا کرے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر( آئی این پی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پاناما کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی کو پہلے دن ہی مسترد کردیا تھا مگر ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اورخدا کرے بہتر فیصلہ ہو۔ وہ گزشتہ روزسکھر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاناما کیس میں پانچوں ججز نے قطری خط کو مسترد کیا تھا ، ملک میں بجلی ، پانی اور گیس نہیں ہے جبکہ نیلم جہلم تو پیپلز پارٹی دور کا پراجیکٹ تھا۔انہوں نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کی کیا جرات کہ وہ وزیر اعظم سے تحقیقات کرے۔خورشید شا ہ نے کہا کہ حکومت کو انتخابی وعدے پورے کرنے کیلئے چار سال دیئے اوراگر وقت نہ دیتے تو یہ کہتے کہ ہمیں موقع نہیں دیا گیا ۔ ڈان لیکس پر وزیر اعظم کہتے ہیں کہ آرمی چیف کو مطمئن کردیا ۔ عمران خان اور فضل الرحمن کے ساتھ اتحاد سے متعلق سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ حالات کچھ بھی ہو سکتے ہیں ، سیاست میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں ، سیاست میں دشمنوں کو دوست اور دوستوں کو دشمن بنتے بھی دیکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لاہور سے سٹارٹ لے لیا اب ہر ایکشن لیگل اور حساس ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا احتساب کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ۔ پہلے بھی یہ حکمران ان کو 11 سال تک جیل میں رکھ چکے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین پر سارے کیس ختم ہو گئے پھر بھی ان کا نام لیتے ہیں ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کا سربراہ اپنے آپ کو جانور سے تشبیہ دیتا ہے جبکہ خدا نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور وزیر اعظم خود کو جانور (شیر) کہہ کر خوش ہوتے ہیں اور جانور کی سوچ کیا ہوتی ہے وہ سب کو معلوم ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -