معروف ستار نواز استاد رئیس خان 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف ستار نواز استاد رئیس خان 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ستار نواز استاد رئیس خان 77سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ستار نوازی میں نام کمانے والے استاد رئیس خان کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے جس کے باعث گذشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور 2بیٹے شامل ہیں۔ وہ ہندوستان کے شہر اندور میں 25 نومبر 1939ء کو پیدا ہوئے۔انہوں نے برصغیر کے بڑے ستارنوازوں میں شامل اپنے نانا عنایت علی خان سے ہی موسیقی اور ستار کی تعلیم حاصل کی۔ مرحوم استاد رئیس کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا جا چکا ہے جبکہ ان کے صاحبزادے فرحان بھی موسیقار اور فن ستارنوازی میں ماہر ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...