بھارت سے پاکستان آکر لومیرج کرنیوالی لڑکی بھارتی ہائی کمشن میں محصور

بھارت سے پاکستان آکر لومیرج کرنیوالی لڑکی بھارتی ہائی کمشن میں محصور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی دہلی کی رہائشی ڈاکٹر عظمیٰ یکم اپریل کو واہگہ کے ذریعے پاکستان آئیں اور بونیر کے نوجوان طاہر علی سے تین اپریل کو نکاح کیا۔ ڈاکٹر عظمیٰ اور طاہر نئی دہلی جانا چاہتے تھے جس کے لئے عظمیٰ کے بھائی نے بھارتی ہائی کمیشن کے ملازم عدنان سے ملنے کا کہا تھا۔طاہر کا کہنا ہے کہ پانچ اپریل کو وہ اپنی بیوی کے ہمراہ بھارتی ہائی کمیشن آیا، کھڑکی پر متعلقہ شخص کے بارے میں پوچھنے پر عملے نے ڈاکٹر عظمیٰ کو سفارتخانے کے اندر بلا لیا جس کے بعد وہ باہر نہیں آئیں۔ طاہر علی کے استفسار پر عملے نے جواب دیا کہ عظمیٰ نام کی کوئی لڑکی ہائی کمیشن میں آئی ہی نہیں جس کے بعد طاہر علی نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دی کہ اس کی بیوی کو بھارتی ہائی کمیشن میں محصور کر لیا گیا ہے، اسے بازیاب کرایا جائے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رابطہ کرنے پر بھارتی ہائی کمیشن نے ڈاکٹر عظمیٰ کی موجودگی کی تصدیق کی ہے لیکن ان کا مؤقف ہے کہ اس بارے میں جو بھی بات ہو گی وہ دفتر خارجہ کے ذریعے ہو گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...