امریکی جیلوں میں 350 سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

امریکی جیلوں میں 350 سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت خارجہ کے دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا میں اس وقت 350 سے زائد پاکستانی دہشت گردی اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی سمیت مختلف جرائم میں قید ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے یہ دستاویزات سینیٹر چوہدری تنویر خان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں جاری کی گئیں۔ایک نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی ان دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت 104 پاکستانی جرم ثابت ہونے پر برسوں سے امریکا میں قید کاٹ رہے ہیں جبکہ 253 پاکستانیوں کو مختلف الزامات پر ٹرائل کا سامنا ہے۔دستاویز کے مطابق بیشتر پاکستانی امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکا کی جیلوں میں قید ہیں۔بھارتی دہشت گرد تنظیم کی معاونت کرنے پر خالد اعوان 2006 سے امریکا کی جیل میں قید ہے، شہوار متین اور عابد نصیر بم نصب کرنے کی سازش میں امریکا میں جیل کاٹ رہے ہیں، جبکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خلاف امریکی حکام پر حملہ کرنے کے الزام میں 2007 میں فیصلہ سنایا گیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...