وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فوادنے چھٹی کی درخواست دے دی: نیو ز ایجنسی کا دعویٰ، خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان وزیراعظم ہاؤس

وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فوادنے چھٹی کی درخواست دے دی: نیو ز ...

  



اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سے طویل رخصت کے لئے درخواست مانگ لی گئی ہے تاہم دو ہفتے بعد ڈان لیکس میں ان کے اہم کردار کے انکشاف کر کے انہیں عہدہ سے فارغ کر دیئے جانے کا امکان ہے۔ معلومات کے مطابق ڈان لیکس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے اہم کردار کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم سے اپنی ملاقات کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو افراد جن میں سابق پی آر اواؤ تحسین اور امور خارجہ کے مشیر طارق فاطمی کو عہدوں سے ہٹانے اور ڈان لیکس میں ملوث ہونے کے جلد بازی میں لیٹر جاری کیا تھا جس کی بعد ازاں پاک فوج کے آئی ایس پی آر نے نا صرف اس رپورٹ کو مسترد کیا بلکہ ڈان لیکس کے اصل کرداروں کو فی الفور بے نقاب کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ آن لائن نے گزشتہ ہفتے میں بھی ایک اہم انکشاف کیا تھا کہ چند روز میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد یا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ تاہم گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس کے ایک معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے فواد حسن فواد سے طویل رخصت کی درخواست از خود طلب کی ہے تاکہ وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ کی گئی کمٹمنٹ کو پورا کیا جاسکے۔دریں اثناء ترجمان وزیر اعظم ہاؤس مصدق ملک نے کہا ہے کہ فواد حسن فواد کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ فواد حسن فواد نے چھٹی کی درخواست نہیں دی ہے۔ ہفتے کے روز ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے سیکرٹری نے چھٹی کے لئے درخواست نہیں دی اس حوالیسے میڈیا میں چلنے و الی خبر بے بنیاد ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز میڈیا میں خبر چلی تھی کہ وزیراعظم ہاؤس کے سیکرٹری فواد حسن فواد نے طویل چھٹی پر جانے کے لئے وزیراعظم کودرخواست دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...