گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری وزیر اعلیٰ کورپورٹ بھجوا دی گئی

گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری وزیر اعلیٰ کورپورٹ بھجوا دی گئی

لاہور (شعیب بھٹی )قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے متعلق رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق لاہور میں گردوں کی پیوندکاری کے حوالے سے وزیر اعلی ٰ پنجا ب میا ں شہباز شریف کے نو ٹس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے نے وزیر اعلی ٰ پنجا ب کور پو رٹ ارسال کردی ۔ ذرا ئع کی جا نب سے ملنے والی ر پو رٹ کے مطا بق2007 ء میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کا پہلامقدمہ درج کیا گیا۔واضح رہے کہ لاہورمیں ابتک آٹھ مقدمات درج کیے جا چکے ہیں مگر لاہور پولیس کاانویسٹی گیشن ونگ کسی ایک مقدمے میں ملزمان کو سزا نہیں کرا سکا۔ فیکٹری ایریا میں گردوں کی پیوندکاری کے سب سے زیادہ چار مقدمات درج ہو ئے ہیں۔ ڈیفنس اور شمالی چھاؤنی میں ایک ایک مقدمہ درج ہے، اسی طرح سندر میں ڈاکٹر فواد کے خلاف دو مقدمات2017ء میں درج ہوئے ،دونوں مقدمات میں ڈاکٹر فواد اشتہاری ہے جسے پولیس نے موقع سے گرفتار کیا اور بعد ازاں ملی بھگت کر کے فرار کرا دیا۔ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ انویسٹی گیشن ونگ اگر میرٹ پر تفتیش کرتا تو اس مذمو م دھندے کو روکا جا سکتا تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...