ہاؤسنگ سوسائٹی میں گردہ فروش مافیا کے ایک اور کلینک پر چھاپہ

ہاؤسنگ سوسائٹی میں گردہ فروش مافیا کے ایک اور کلینک پر چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرا ئم ر پو رٹر ) صو با ئی دا ر الحکومت میں گردو ں کے غیر قانو نی کا رو با ر کا مکرہ د ھند ہ تشویشنا ک حد تک بڑ ھ گیا ہے ۔ ایک اور کلینک پراس مکرو ہ د ھند ہ کا انکشاف ہوا ہے جس پر ایف آئی اے کا بحریہ ٹاؤن میں چھاپہ، غیرقانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنیوالا کلینک پکڑا گیا۔بتا یا گیا ہے کہ گرفتار ڈاکٹر فواد خان نے اپنی رہائشگاہ میں ہی کلینک بنا رکھا تھا۔ ایف آئی اے نے کلینک سے اہم ریکارڈ اور دستاویزات برآمد کر لی ہیں۔ ڈاکٹر فواد خان کو ایف آئی ای نے ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا تھا۔یاد رہے کہ چند روز قبل جوہر ٹاؤن میں بھی ایف آئی اے نے ایک عمارت پر چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹروں اور گروہ میں ملوث دیگر ارکان کو گرفتار کیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -