وزارت مذہبی امور کوٹہ ہولڈر ٹور آپریٹرز کی فہرست ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کرنے میں ناکام

وزارت مذہبی امور کوٹہ ہولڈر ٹور آپریٹرز کی فہرست ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کرنے میں ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سپریم کورٹ کے واضع احکامات کے باوجود وزارت مذہبی امور کوٹہ ہولڈر ٹور آپریٹرز کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کرنے میں ناکام ،سادہ لوح عازمین حج نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور،یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزارت مذہبی امور کو ایک ماہ پہلے حکم دیا تھا کہ کوٹہ ہولڈر کی فہرست فوری ویب سائٹ پر چڑھائی جائے اور قومی اخبارات کے ذریعے عوام الناس کو آگاہی کے لیے کوٹہ ہولڈر ٹورز آپریٹرز کی فہرست بذریعہ اشتہارات بار بار شائع کی جائیں اب تک وزارت مذہبی امور ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...