پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں فرائی چکس ایم ایم عالم روڈ کو ناقص آئل ، زائد المعیاد اجزاء کے استعمال اور سابقہ اصلاحی نوٹس پر عمل نا کرنے پر سیل کر دیا۔مزید کارروائیوں میں ونڈر بریڈ کا ملتان روڈ پرپروڈکشن یونٹ سیل کر دیا ۔ ڈائریکٹر آپریشنزرافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بریڈ پروڈکشن ایریا میں پھپھوندی، مکڑی کے جالے اور جانوروں کی باقیات پائی گئیں۔ بی ایم چکن سیل سنٹر نیو مزنگ فتح شیر روڈ کو ذبح کرنے کیلئے کون سسٹم استعمال نا کرنے اور صفائی کی ناقص صورتحال پرسر بمہر کردیا۔برادری روڈ پر جھولے لعل قلفی کوناقص صفائی غلط لیبلنگ اور کھلے واش روم ہونے پر سیل کر دیا۔ ڈی ایچ اے وائی بلاک میں دی گرل ہاؤس کوایکسپا ئر بر یڈ ،باربار استعمال کیا ہوا تیل اورکام کے دوران جیولری کے استعمال پر دس ہزار،وائی بلاک ڈی ایچ اے میں پیزا ہا ٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات ،اور فرش گندا ہونے پر چھ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔نشتر ٹاؤن میں خان آ ئس فیکٹری کو ورکرز کو برف بنانے والے ایریا میں علیحدہ جو تے استعمال کرنے ،جسمانی صفائی ستھرائی اور فلٹرکو تبد یل کرنے کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ علامہ اقبال ٹاؤن المد ینہ نان شاپ ،اندرون اکبری منڈی میں نیشنل ٹریڈ رز اور ایم آر ٹریڈرز ،مصطفی ٹاؤن میں یونس پان شاپ کو لائسنس بنوانے کا نوٹس جاری کیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیگر شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے فیصل آباد میں 2کیچپ پروڈکشن یونٹ سیل کر کے بھاری مقدار میں ناقص کیچپ برآمدکر لی۔ گوجرانوالہ میں قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں فیاض سوڈا واٹر کومضر صحت پانی اور کیمیکل استعمال کرنے پر سیل جبکہ وزیرآباد میں دنبہ شنواری ہوٹل اینڈ باربی کیو اور الفضل کشمیر ہوٹل کو ناقص صفائی پر سیل کر دیے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -