الیکشن میں حصہ لے سکتی ہوں :ریحام خان

الیکشن میں حصہ لے سکتی ہوں :ریحام خان

ہری پور(صباح نیوز)چیرمین تحریک انصاف عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ہری پور اور مانسہرہ سے الیکشن میں حصہ لے سکتی ہوں سخت عوامی دباؤ کا شکار ہوں عوام کی محبت مجھے الیکشن میں حصہ لینے پر مجبور کر رہی ہے مگر ابھی اتک حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ اگر الیکشن میں حصہ لیا تو کسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑوں گی۔ بلکہ آزاد حثیت سے الیکشن میں مقابلہ کروں گی۔ ہزارہ میرا پنا علاقہ ہے ہری پور پنیاں میری ننھیال کا علاقہ میں میری والدہ اور نانی اس علاقہ سے ہیں اس وجہ سے یہاں کی عوام مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ان کے خلوص اور محبت ہی کی وجہ سے آج بھی ان علاقوں کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں انھوں نے کہا کہ اگر اس حلقہ سے الیکشن جیت لیا تو تھانہ کلچر اور کلا شنکوف کلچر کے خاتمے کو بھی یقینی بناؤں گی عوام جس طرح سے عزت اور حوصلہ افرائی کر رہے ہیں مستقبل میں ان علاقوں میں کسی بھی حلقہ کا انتخاب کر سکتی ہوں ۔ریحام خان نے ہری پور کے علاقہ پنیاں کے دورہ ہری پور اپنی پنیاں کے مقام پر گندم کٹائی کا افتتاح کردیا ۔شہریوں کے ساتھ مل کر گندم کٹائی میں حصہ بھی لیا اور تھریشر چلا کر وہاں پر موجود زمینداروں کو حیران بھی کیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...