موسم گرم و خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

موسم گرم و خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم کوئٹہ،ژوب، مکران، مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ ہلکی بارش جبکہ ملتان، ڈی جی خان اور سرگودھا ڈویڑن میں گرد آلود ہوائیں وآندھی چلنے کا امکان ہے۔سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور زیریں بلو چستان میں موسم شدید گرم رہا۔ گزشتہ روزریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت لسبیلا46، شہید بینظیرآباد، مٹھی45، رحیم یار خان، چھور، سکھر، لاڑکانہ44، دادو، جیکب آباد، سبی، پڈعیدن میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...