حکومت آئندہ بجٹ میں سلیز ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانیوالوں کیلئے ایمنسٹی سکیم متعارف کرائے: منظور الحق ملک

حکومت آئندہ بجٹ میں سلیز ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانیوالوں کیلئے ایمنسٹی سکیم ...
حکومت آئندہ بجٹ میں سلیز ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانیوالوں کیلئے ایمنسٹی سکیم متعارف کرائے: منظور الحق ملک

  


لاہور(اسد اقبال) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین منظور الحق ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف ، اداروں کی کپیسٹی بلڈنگ ، انصاف کیلئے عدالتوں میں جج صاحبان کی کمی کو پورا ،ایس ایم ایز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ، ایف بی آر میں ریفارمز اور ملکی معیشت کو پروان چڑھانے کیلئے انڈسٹری کو ریلیف وٹیکسوں کی شر ح میں کمی کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان بجٹ تجاویز میں کیا ۔ منظور الحق ملک نے کہا کہ ملک میں بڑی تعداد میں ایسے رجسٹرڈ افراد ہیں جو سالانہ انکم ٹیکس ریٹرنزتو باقاعدگی سے جمع کراتے ہیں مگر کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کرا پاتے ،اس لیے سیلز ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے والوں کیلئے بجٹ میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیلز ٹیکس کی شرح خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے اور سیلز ٹیکس کی 17فیصد شرح ہی متعدد بیماریوں کی ماں ہے جبکہ سیلز ٹیکس کی شرح زیادہ ہونا ،ٹیکس چوری،کرپشن اور سمگلنگ کی بنیاد ی وجوہات ہیں۔امریکہ میں سیلز ٹیکس کی شرح 8فیصد،بھارت ساڑھے12فیصد اور انڈونیشیا میں 10فیصد ہے ۔اس لیے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی موجودہ شرح سنگل ڈیجٹ کی جائے اور توانائی بحران کو ختم کرنے کیلئے مثبت اقدامات کئے جائے، ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے ،فرسودہ انفراسٹرکچر کو ختم کرکے نئی پروڈکشن ٹیکنالوجیز کو رائج کیا جائے۔ایف پی سی سی آئی کی بجٹ تجاویز کو اہمیت دی جائے۔ریسرچ کی جانب خصوصی توجہ دی جائے۔ کسی ملک کی ترقی کیلئے اس کی نوجوان نسل کا فنی تربیت یافتہ ہونا بہت ضروری ہے اس لئے بجٹ میں نئی پالیساں بناتے وقت تعلیمی شعبے میں تکنیکی مہارت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست پیش کر ے اور نئے ٹیکسز لگانے سے گریز کرے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...