2ہزار خاندانوں کیلئے 4کروڑ کا امدادی سامان فراہم کر دیا گیا: پی ڈی ایم اے

2ہزار خاندانوں کیلئے 4کروڑ کا امدادی سامان فراہم کر دیا گیا: پی ڈی ایم اے

کوئٹہ(اے این این) ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد طارق نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر کے مقام پر افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کے بعد متاثرین کیلئے 4کروڑ کی مالیت سے 2ہزارخاندانوں کو سامان فراہم کردیا گیا ہے، محکمہ کے پاس سامان نہ ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت سے60کروڑ روپے مانگے ۔یہ بات انہوں نے پی ڈی ایم اے آفس ائیر پورٹ روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ جب ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو ہمارے پاس ٹینٹ اور دیگر سامان موجود نہیں تھے تاہم ہنگامی بنیادوں پر بازار سے خرید کر چمن بھیجے ہیں تاکہ متاثرہ خاندان کو بروقت امداد فراہم ہوسکے انہوں نے کہاکہ اس وقت 2ہزار خاندانوں کو ٹینٹ اور دیگر سامان پہنچادیا جن کل مالیت4کروڑ روپے بنتی ہے انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندان کی صحیح امداد کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ مجموعی طور پر تخمینہ لگانے کیلئے سروے کررہی ہے تاہم قبل از وقت اس بارے میں معلومات فراہم نہیں کرسکتے کہ اب تک کتنا نقصان ہوا ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ کے پاس سامان نہ ہونے کی وجہ سے ابتدائی طور پر کچھ مشکلات درپیش ہیں تاہم واقعہ کے بعد بازار سے سامان خرید کر متاثرہ خاندنوں کو بھیجاہے ۔ انہوں نے ایک سوا ل کے جواب میں کہاکہ سامان نہ ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت کو خط لکھ دیا ہے اور اس سے مجموعی طور پر 60کروڑ روپے فراہم کرنے کی درخواست کی ہے امید ہے کہ صوبائی حکومت ہمیں جلد 60کروڑ روپے فراہم کریگی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...