ریحام خان نے اپنے آبائی گاؤں پنیاں میں گندم کی کٹائی میں حصہ لیا
ہری پور (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور اینکر پرسن ریحام خان گندم کی کٹائی میں حصہ لینے کیلئے آبائی علاقے پنیاں پہنچ گئیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ریحام خان ہری پور پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اپنے آبائی علاقے پنیاں میں گندم کٹائی میں حصہ لیا اور ٹریکٹر بھی چلایا۔اس موقع پر انکے ہمراہ رشتہ دار اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔ریحام خان کو ٹریکٹر چلاتے دیکھ کر انکے اہل خانہ اور اہل علاقہ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی ریحام خان کی کاوش کو سراہا جا رہا ہے.