مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کے 25دیہات کے محاصرے اور املاک کی توڑ پھوڑ کیخلاف مظاہرے ،ہڑتال

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کے 25دیہات کے محاصرے اور املاک کی توڑ پھوڑ کیخلاف ...

سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں 25 دیہاتوں کے محاصرے اور املاک کی توڑ پھوڑ کیخلاف مقبوضہ کشمیر کے عوام سراپا احتجاج،مظاہرے،دھرنے اور ہڑتال ،قابض فورسز کیخلاف احتجاجی جلوسوں کے دوران فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ،آنسو گیس کی شیلنگ،لاٹھی چارج اور پیلٹ سے متعدد زخمی ،لوگوں کے پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے،کاروباری اور تجارتیمراکز بند ہیں جبکہ بھارتی فوج نے زیر حراست چھٹی جماعت کے طالب علم کی رہائی اس کے والد کی گرفتاری سے مشروط کر دی ،نویں جماعت کے طالب علم سمیت چار مبینہ مجاہد اشتہاری قرار،ہر ایک کی گرفتاری اور معلومات دینے کیلئے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان،مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے 9نظر بندوں پر عائد پی ایس اے کالعدم قرار دے دیا،فوری رہائی کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ میں حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں فریڈم پارٹی،نیشنل فرنٹ، دختران ملت، انجمن شرعی شیعیان،تحریک مزاحمت،مسلم لیگ، اسلامک پولٹیکل پارٹی،جمعیت اہلحدیث ،امت اسلامی ،ووئس آف وکٹمزاور پیروان ولایت نے شوپیان ضلع کے25دیہات کا محاصرہ کرنے کیخلاف شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز کی سرگرمیوں سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ نئی دلی نے نہتے کشمیریوں کیخلاف کھلی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ سید علی گیلانی نے کریک ڈاؤن کے دوران عام شہریوں پر زیادتیاں اور ان کے مکانوں، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کو لوگوں پر تشدد ڈھانے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے اور اس پر کوئی باز پرس کرنے کے بجائے ان کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔اپنے ایک بیان میں گیلانی نے قطب الدین پورہ نوہٹہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات چھاپے ڈالنے اور اس موقعہ پر مکانوں اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ریاستی پولیس بھی بھارتی فوج جیسا کردار نبھارہی ہے اور وہ اپنے ہی لوگوں کے خلاف برسرِ جنگ ہوگئی ہے۔گیلانی کے مطابق ایک جوان کو گرفتار کرنے کیلئے اس کے پورے محلے پر قہر ڈھایا گیا ہے اور غیر ضروری طور پرلوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ گیلانی نے ریاستی پولیس کو خبردار کیا کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں سے باز آجائے اور اپنی ٹانگوں پر کلہاڑی مارنے کی حماقت نہ کرے۔

مقبوضہ کشمیر

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...