وزیر اعظم کی سوچ کسی آمر سے کم نہیں، شرجیل میمن

وزیر اعظم کی سوچ کسی آمر سے کم نہیں، شرجیل میمن

  



کراچی(اے این این) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن وزیراعظم نواز شریف کی سوچ کسی آمر سے کم نہیں ہے وہ ملک کو انگلی کے اشارے پر چلانا چاہتے ہیں ۔کراچی کی احتساب عدالت میں پانچ ارب سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت کے بعد شرجیل میمن کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم بادشاہ سلامت ہیں جو ملک کوانگلی کے اشاروں پر چلانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی سوچ کسی ڈکٹیٹر سے کم نہیں ہے، جمہوریت کا چولہ پہنتے وزیراعظم کی سوچ آمر کی عکاس ہے۔پانامہ لیکس ہو یا ڈان لیکس ہر چیز میں نواز شریف کی بدنیتی نظر آئے گی،فرنٹ مین اس معاملے میں کسی اور کو بنایا جا رہا ہے۔کچھ حساس معاملات ہیں جیسا کہ جندال کا پاکستان آنا،سنا ہے کہ پاکستان سٹیل مل کی ڈیل جندال سے کی جا رہی ہے

شرجیل میمن

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...