چکدرہ ،ٹریفک کا المناک حادثہ ،2معصوم طالبعلم سمیت 8جاں بحق،10زخمی

چکدرہ ،ٹریفک کا المناک حادثہ ،2معصوم طالبعلم سمیت 8جاں بحق،10زخمی

چکدرہ( نمائندہ پا کستان) تحصیل ادنیزائی کے علاقہ اسبنڑں دیر لوئر میں میں ٹریفک کاالمناک حادثہ ،حادثہ میں اٹھ افراد جاں بحق مرنے والوں میں سکول کے دو بچے بھی شا مل ہیں جبکہ دس افرادزخمی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسبنڑدیرلوئر میں شوڑشنگ سے اسبنڑں بازار جانے والی بدقسمت گاڑی ڈاٹسن نمبر پی ڈبلیوآرسی 4500اوی شاہ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابوہونے کے باعث گہری بارانی ندی میں گرگئی جس کے نتیجے میں سات افراد جن میں گاؤں سخاؤن عمران ،عثمان جبکہ چچازادبھائی بخت محمد اور حضرت عثمان،گاؤں شوڑشنگ کے رحیم دا،سلیمان اور مانڑئی کے نوشیرجاں بحق ہوگئے جبکہ اٹھ افرادجن میں زیمور، اجمل ،شیرباز،شاہ زیب، حیدر ،سلیمان،مسماۃ انورپرستہ اور بفل ہلال زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طورپر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چکدرہ ،سول ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور پہنچایاگیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چکدرہ میں ایمرجنسی صرتحال نافذکردی گئی الخد مت فاونڈیشن اور قومی وطن پارٹی کے کا رکنوں ساتھ اسسٹنٹ کمشنر شاہ جمیل خان اور ایم ایس ڈاکٹر بصیرکی نگرانی میں جاں بحق افرادکو ان کے علاقوں کوروانہ کرکے مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی ادھر بتایاجاتاہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زخمیوں کو پہنچانے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ایم پی اے بخت بیدارخان مریضوں کی فوری عیادت اور انہین بہتر طبی سہولیات فراہمی کاجائزہ لینے ایل آر ایچ پہنچ گئے،انہوں نے زخمیوں کو ہرقسم کی مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہیں بہتر علاج معالجہ فراہم کرنے کاہسپتال انتظامیہ پر زوردیا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرنیوالوں کے ساتھ خصوصی امداد کی جائیے کیونکہ سارے غریب لوگ تھے اور اسبنڑ علاقے کو مزدوری کے لئے ائیے روز اتے جاتے ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...