آئندہ انتخابات میں سبز سیلاب خیبرپختونخوا کے پچ سے بیٹ کا صفایا کر دیگا:امیر مقام

آئندہ انتخابات میں سبز سیلاب خیبرپختونخوا کے پچ سے بیٹ کا صفایا کر دیگا:امیر ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ دیمک زدہ خوابوں کے راستوں میں کوئی رکاؤنٹ نہیں بنتا،عمران نیازی کے خواب دیمک زدہ ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے جلسوں میں ٹاٹے مارتاعوام کاسمندروزیراعظم محمدنوازشریف پراعتمادکااظہارہے،عمران نیازی ان پرعزم عوام اورکارکنوں کے مقابلے کاسکت نہیں رکھتے، آئندہ انتخابات میںیہ سبزسیلاب خیبرپختونخوا کے پچ سے مکمل طورپر بیٹ کاصفایاکردیگا۔انہوں نے کہاکہ انتخابی وعدوں اورعوام کی خدمت سے پہلوتہی کرنے پر عمران نیازی قابل مواخذہ ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے شانگلہ میں ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلع پاکستان تحریک انصاف ضلع شانگلہ کے جنرل سیکرٹری شاہ ولی خان اوردیگرسیاسی رہنماؤں جن میں فضل خان،ظاہرروخان، تاجبرخان،سیدامین،امداداللہ اورظفرعلی شامل ہیں نے اپنی پارٹیوں سے استعفیٰ دیکرپاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکی اورمحمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہارکیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان اورانکی جماعت کی اس سے بڑی ناکامی اوراہلی کیاہوسکتی ہے کہ انکے پارٹی کے بانی ارکان عمران نیازی سے کنارکشی اختیارکررہے ہیں،پارٹی میں شامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیں پارٹی میں انہیں باعزت مقام دیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ شانگلہ کے عوام نے مجھے سیاسی طورپرجوحوصلہ اورہمت دی ہے وہ کبھی نہیں بھول سکتا،اقتدارمیں آنے کے بعدشانگلہ کے عوام کی مفادات پرکبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیاہے،جانی خطرے کے باوجودہرقدرتی آفت میں شانگلہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑارہاہوں اورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اقتدارتنقیداورالزام تراشی سے نہیں عملی اقدامات سے ملتی ہے،عمران نیازی احمقانہ خیالات کے دنیامیں رہتے ہیں،خودکووزیراعظم تصورکرتے ہیں اوراسی رعوفت بھرے طنطنے سے پیش آتے ہیں مگریہ ڈسپوزبل یاج ماجوج جلدمیدان چھوڑ کے بھاگ جائیں گے،عوامی خدمت اورعوام دوست سیاست انکے بس کی بات نہیں ہے،یہ الزام تراشیوں کاٹولہ ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...