وزیراعظم کی رواج ایکٹ مجریہ 2017قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم کی رواج ایکٹ مجریہ 2017قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیر قانون زاہد حامد کو ہدایت کی ہے کہ قبائلی علاقوں کے رواج ایکٹ مجریہ 2017 اور ضمنی آئینی ترامیم قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں غوروخوض کیلئے پیش کی جائیں۔وزیراعظم ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق فاٹا کے عوام کے ساتھ حکومت کے وعدے کی تکمیل کا یہ بڑا اقدام ہوگا۔بیان میں کہاگیا ہے کہ اس تاریخی اقدام سے قبائلی علاقوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے علاوہ ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغازہوگا۔وفاقی کابینہ پہلے ہی سفارشات کی توثیق کرچکی ہے۔