وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی گورنر سندھ سے ملاقات

وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی گورنر سندھ سے ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سندھ کے گورنر محمد زبیر سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ اردو کے فروغ نیز قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کی تعلیمات کو عام کرنے اور نئی نسل تک پہنچانے کے لئے منظم کو ششیں کی جانی چاہئے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وفاق کے زیر انتظام منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو سہولیات میسر ہوں گی بلکہ سہولیات کے بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا کہ محمد زبیر بطور گورنر تعیناتی سے سندھ کے عوام کے مسائل کے حل ، شہر کے امن کی بحالی اور قومی ہم آہنگی کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عرفان صدیقی نے گورنر کو اپنے زیر انتظام چلنے والے علمی و ادبی اداروں نیز قا ئد اعظم کے مزار کی آرائش و زیبائش کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...