بلاول بھٹو سے امتیاز شیخ کی ملاقات ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے شکار پور سے رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمدشیخ نے ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔اس موقع پر امتیاز شیخ نے بلاول بھٹو زرداری کو شکار پورمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال ،سندھ میں جاری بجلی کی 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امتیازشیخ کو تمام منصوبے وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2017 تک تمام بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں ۔