کراچی ،پیپرلیک اور نقل مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

کراچی ،پیپرلیک اور نقل مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے پیپر لیک اور نقل کرانے والی مافیا کے خلاف غیرمعمولی سرکاری کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔وزیر اعلی سندھ نے معاملے کی تحقیقات کاؤنٹر ٹیرازم ڈپارنمنٹ کے سپرد کردی ہیں۔اس ضمن میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی نے بتایا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ڈی آئی جی ،سی ٹی ڈی عامر فاروقی کی سربراہی میں دو رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو انٹر کے پیپر لیکس کرنے اور صوبے میں طلباء کو نقل کرانے میں ملوث مافیا کا سراغ لگائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے فوری طور پرکام شروع کردیا اور وزیر تعلیم سندھ مہتاب ڈہر سے اس سلسلے اہم اجلاس ہونا ہے۔ایڈیشنل آئی جی ثنااللہ عباسی کے مطابق پیپر لیکس اور نقل مافیا کا سراغ لگا کر ان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...