شہبازشریف قومی ترانہ پڑھنے والے خصوصی بچوں کے پاس گئے ، پیار کیا اور شاباش دی

شہبازشریف قومی ترانہ پڑھنے والے خصوصی بچوں کے پاس گئے ، پیار کیا اور شاباش دی

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پی اے ایف بیس، سرور روڈ لاہور میں ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خصوصی تعلیم کے منصوبے کے افتتاح کے بعدادارے کا دورہ کیااور ادارے کے مختلف حصے دیکھے اوراساتذہ سے ملاقات کی ۔ وزیر اعلی نے انسٹی ٹیوٹ میں اساتذہ کی تربیت کیلئے جدید طریقہ کار کے نظام کو سراہا۔وزیر اعلی نے خصوصی تعلیم کے اساتذہ کیلئے شاندار انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر ائیرچیف مارشل سہیل امان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف افتتاحی تقریب کے دوران قومی ترانہ پڑھنے والے خصوصی بچوں کے پاس سٹیج پر گئے اور انہیں پیار کیا اور خوبصورت انداز میں قومی ترانہ پڑھنے پر شاباش دی ۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خصوصی تعلیم کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک فضائیہ اورپنجاب حکومت نے یہ شاندار ادارہ قائم کر کے بہت عظیم کام کیا ہے اور جس معیار اوررفتار سے منصوبہ مکمل کیا گیاہے اس سے چین میں پنجاب سپیڈ کے تاثر کو تقویت ملی ہے اورمنصوبے کی تکمیل سے پنجاب سپیڈ کیساتھ ائیرفورس سپیڈبھی شامل ہوگئی ہے ۔

شاباش

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...