بونیر میں چچا کی فائرنگ سے بھتیجا جا ں بحق ،ایک زخمی

بونیر میں چچا کی فائرنگ سے بھتیجا جا ں بحق ،ایک زخمی

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ طوطالئی کے حدود ڈاگئی میں گندم فصل کی تقسیم کے تنازعہ پر چچا نے فائیرنگ کرکے ایک بھتیجے کو ہلاک جبکہ ایک کو زحمی کردیا ۔زحمی بھتیجے کو صوابی کے ہسپتال منتقل کردیا ۔ملزم فائیرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ،پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی ار درج کردی ۔واقعات کے مطابق ڈاگئی میں کچکول نامی شحص نے گندم فصل کی تقسیم کے تنازعہ پر فائیرنگ کرکے اپنے ایک بھتیجے ابراہیم کو قتل جبکہ اسماعیل کو زحمی کردیا ۔تھانہ طوطالئی پولیس نے زحمی اسماعیل کی رپورٹ پر کچکول کے خلاف درج کردی۔ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے لئے چھاپے مارنا شروع کئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...