پولیس پرعوام کے مال وجان کے تحفظ کی ذمہ داری عائد ہے ،آر پی او

پولیس پرعوام کے مال وجان کے تحفظ کی ذمہ داری عائد ہے ،آر پی او

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر سید فدا حسن شاہ نے کہا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے دوران بنیادی انسانی حقوق کو پامال ہونے سے بچانے کے لئے پولیس کی تربیت ضروری ہے عوام کے مجمع کو منتشر کرنے کے لئے بہتر حکمت عملی سے کام لیا جاسکتا ہے پولیس کی تربیت کا کام جاری رہنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعجاز شہید پولیس لائن میں ضلعی پولیس کے زیر اہتمام عوام کے مجمع کو منتشر کرنے کے حوالے سے دی جانے والی تربیت کے عملی مظاہرے کو موقع پر کیا اس موقع پر ڈی پی او لیفٹینٹ کمانڈریاسر آفریدی ،ایس پی انوسٹی گیشن حاجی ثناء اللہ مروت ،ڈی ای او ریسکیو 1122عمران خان سمیت دیگر افسران موجود تھے آر پی او سید فدا حسن شاہ نے ضلعی پولیس کی طرف سے مجمع کو منتشر کرنے کے حوالے سے عملی تربیت کے مظاہرے کو دیکھا اور ڈی پی او یاسر آفریدی کو اس قسم کی عملی تربیت کو جاری رکھنے کی ہدایت کی آر پی او سید فدا حسن شاہ نے کہا کہ امن و امان کو قائم کرنا ہر پولیس آفیسر و اہلکار کی بنیادی زمہ داری ہے پولیس کو چاہیئے کہ وہ عوام کے مجمع کے خلاف اچھے اور پر امن طریقے سے منتشر کرنے کے اقدامات کریں تاکہ مجمع پر امن انداز میں کنٹرول ہوسکے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...