مہمند ایجنسی میں ن لیگ کی سیاسی میدان کو بھر پور پذیرائی

مہمند ایجنسی میں ن لیگ کی سیاسی میدان کو بھر پور پذیرائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی(نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی، مسلم لیگ (ن) کی سیاسی میدان میں بھر پور انٹری کا اعلان،کوز گندہاب رامی خیل میں عمائدین کی سربراہی میں شمولیتی جرگہ، مسلم لیگ مہمند ایجنسی قائدین کی شرکت، ریلی نکالی گئی۔ مرکزی حکومت نے فاٹا اصلاحات میں قبائلی جوانوں کے مستقبل کو مد نظر رکھا ہے۔ مہمند ایجنسی کے 29 سالہ پارلیمانی دور کے بعد بھی تعلیم و صحت، پانی اور بجلی کے مسائل حل نہ ہوسکے۔ کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرلے ۔اگلے الیکشن میں بھی پی ایم ایل این کا ایم این اے منتخب ہوگا۔ہر فورم پر عوامی مسائل کے لئے آواز اٹھاینگے۔ مقررین کا تقریب سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی کے علاقہ کوز گندہاب رامی خیل میں مسلم لیگ (ن) کا ایک بڑا شمولیتی جرگہ منعقد ہوا۔ جسمیں مقامی عمائدین ،عوام اورپارٹی ورکروں نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی زرخان صافی، فاٹا رہنماء ملک نثار احمدحلیمزئی،یوتھ ونگ کے صدر پرویز خان، سیکرٹری اطلاعات تاج علی خان اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ مسلم لیگ کی مرکزی حکومت نے فاٹا کی تعمیر و ترقی کے لئے راست اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔ سابق گورنر مہتاب احمد خان نے مہمند ایجنسی کی ترقی کے لئے ایک ارب دس کروڑ خصوصی گرانٹ منظور کی تھی۔ جس پر بتدریج کام جاری ہے۔مرکزی حکومت نے فاٹا اصلاحات میں قبائلی جوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگاردینا ترجیحی بنیاد پر رکھا ہے۔ اس لئے کارکن اور عوام کسی پروپیگنڈے میں نہ آئے۔ بلکہ آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردے۔ تاکہ مہمند ایجنسی سے مسلم لیگ (ن) کا ایم این منتخب کراکر ترقی کے آغاز کوجاری رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمینٹیرینز نے 29 سالہ اقتدار میں رہنے کے باؤجود بنیادی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔ سکول، ہسپتال، پانی اور بجلی جیسے بڑے مسئلے بد ستور موجود ہیں۔ آنے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی مفادات کو مقدم رکھے گی۔ نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں پارٹی کے پاس کوئی سیاسی ٹرانسفارمریا ڈگ ویل نہیں مگر عوام کے مسائل کی حل کے لئے بھر پور جدوجہدجاری رکھیں گے۔ مشیر وزیر اعظم امیر مقام نے فاٹا کے عوام کو درپیش مسائل سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو پوری طرح آگاہ کردیا ہے۔جس کی حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اس موقعہ پر علاقائی مشران صدیق خان، صوبیدار رامبیل خان، ملک شیخ میر، شاہ درویش خان، ملک خان ولی، ملک میر اکبر اور دیگر نے اپنے خاندانوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اور بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا پارٹی رہنماؤں نے انہیں سبز ٹوپیاں پہنا کر خوش آمدید کہا۔قبل ازیں پارٹی ورکروں اور مقامی لوگوں نے چاندہ بازار سے رامی خیل کو ز گندہاب تک پارٹی جھنڈوں سے مزین موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ریلی نکالی اور مسلم لیگ (ن) اور پارٹی قائدین کے حق میں نعرہ بازی کی۔