ڈیرہ ،پہاڑ پور پولیس نے ایک شخص سے 200 گرام چرس برآمد کرلی

ڈیرہ ،پہاڑ پور پولیس نے ایک شخص سے 200 گرام چرس برآمد کرلی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او پہاڑ پور ثمر عباس نے تین کلوچرس،200گرام ہیروئن اور دوپستولبرآمد کر کے تین ملزمان گرفتار کر لیئے ،مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیفٹینٹ کمانڈر (ر)یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او پہاڑپور ثمر عباس نے پولیس نفری کے ہمراہ پہاڑ پور کے محلہ سلطانیہ میں غلام باقر کے گھر سے ڈیڑھ کلو چرس اور 200گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ،دوسری کاروائی میں اڈا مقیم شاہ پر شاہ نواز ولد حاجی محمد حسن سکنہ مقیم شاہ سے ڈیڑھ کلوچرس برآمد کر کے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ،تیسری کاروائی میں صدیق آباد میں اسماعیل شاہ سے 600گرام چرس برآمد کر لی تاہم ملزم گرفتار نہ ہوسکا ،چوتھی اور پانچویں کاروائی میں چاہ نائی والا اور سیگڑہ سے دو پستول اور تیس کارتوس برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے ان مقدمات کی الگ الگ رپورٹ درج کر لی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...