سابق ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی محمد نواز طائر کی رسم قل ادا

سابق ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی محمد نواز طائر کی رسم قل ادا

تھانہ(نمائندہ پاکستان) بزرگ شاعر ادیب ، محقق اور سابق ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی محمد نواز طائر کی رسم قل تھانہ میں ادا کی گئی۔ رسم قُل میں دوست احباب اور عزیز اقارب کے علاوہ شعراء ادباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے روح کی ایصال ثواب کے لئے ختم القرآن اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ علماء اور دیگر مقریرین نے سو سے زائد کتابوں کے مصنف کو ادبی اور سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی کمی کو شدت سے محسوس کی جائے گی۔ مرحوم کے صاحزادوں قیصر اورعسکر بھتیجے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے فاتحہ خوانی اور نماز جنازے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مرحوم کی موت صرف ہمارے خاندان کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ نقصان ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...