چکدرہ ،گاڑی گوپلم خال سے برآمد ،2 گرفتار
چکدرہ( نمائندہ پا کستان)چکدرہ پولیس کی کارروائی،چکدرہ سے اغواء ہوانے والی ڈائناگاڑی گوپلم خال سے برآمد،دوملزمان گرفتار،اہلیان علاقہ کاپولیس کے حق میں ریلی جبکہ ایک مذہبی سیاسی جماعت پر ملزمان بچانے کا الزام،مقامی پولیس کو آزادانہ تحقیقات کرنے دیاجائے مظاہرین کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چکدرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوروزقبل چٹ پٹ چکدرہ کے رہائشی معتمین کی اغواء ہونے والی ڈائناگاڑی کوگوپلم خال سے برآمد کرکے دوملزمان علیم ولد حکم خان ساکن اوسکئی اور اسماعیل ساکن آدم ڈھیرئی چکدرہ کو گرفتارکرلیاہے، مقامی پولیس کی اس بروقت کامیاب کاروائی کے حق میں گزشتہ روز سابق ناظم یونین کونسل باڈوان اسرار ،عمرواحد اورباسط کی قیادت میں اہلیان چٹ پٹ نے چکدرہ پریس کلب تک ریلی نکالی اورپولیس کے حق میں نعرے بازی کی تاہم انہوں نے الزام لگایاکہ ملزمان کو بچانے کے لئے سرگرم ایک مذہبی سیاسی جماعت تحصیل حکومت کے زمہ دار شخص پولیس پر راضی نامہ کے تحت معاملہ رفع دفع کرنے کے لئے دباؤڈال رہی ہے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم اسرارخان نے زوردیاکہ پولیس کو آزادانہ طورپر کام کرنے دیاجائے اور اگر مذہبی سیاسی جماعت بازنہیں آئی تو عوام شدید مزاحمت کریں گے۔