چارسدہ ،کھلاڑیوں کا سپورٹس انتظامیہ اور سپورٹس آفیسر کیخلاف مظاہرہ

چارسدہ ،کھلاڑیوں کا سپورٹس انتظامیہ اور سپورٹس آفیسر کیخلاف مظاہرہ

چارسدہ (بیورو رپورٹ) قومی کھلاڑیوں کا ولی خان سپورٹس کمپلکس کے انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے خلاف زبر دست احتجاجی مظاہرہ۔ مر دان چارسدہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کراکے شدید احتجاج اور نعرہ بازی کی گئی ۔ ولی خان سپورٹس کمپلکس چارسدہ میں قومی سطح کے منجھے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں کوکمپلکس میں کھیل کھود اور پریکٹس سے منع کرنے پر متاثرہ مختلف کھیلوں کے قومی سطح کے کھلاڑیوں نے کمپلکس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر تے ہوئے مر دان چارسدہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کئے رکھا ۔اس موقع پر قومی سطح کے فٹ بال کھلاڑی اور صوبائی فٹ بال ٹیم کے کپتان وقار حسن ، فٹ بال ایسوسی ایشن ضلع چارسدہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناصر شاہ باچا ،جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور نوجوان رہنماء نوید خان نے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایک طرف نوجوانوں کو ترقی اور روشن مستقبل کے سپنے دکھائے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف خود سر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکمپلکس آنیوالے کھلاڑیوں کی تذلیل کرکے اور دھکے دیکر سپورٹس کمپلکس سے زبر دستی نکال رہے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ خود ایک میچ پر لاکھوں روپے اڑا کر عوامی دولت کو پانی کی طرح بہا رہے ہے جبکہ دوسری طرف قومی سطح کے کھلاڑیوں کے مہارت میں وسعت کے بجائے بلا وجہ سپورٹس کمپلکس میں داخل ہونے پر پابندی لگا کر قوم کے مستقبل کو ضائع کر رہے ہیں۔ مقررین نے الزام لگایا کہ کروڑوں روپے کے خطیر رقم سے تعمیر شدہ سپورٹس کمپلکس میں کھلاڑیوں کے بجائے ضلعی افسران تفریح طبع کے حاطر استعمال کر تے ہیں جبکہ کھیل کھود کیلئے بنایا گیا وسیع و غریض سپورٹس کمپکس کو عیش و عشرت اور شراب و کباب کا سنٹر بنا کر کھلاڑیوں کے زحموں پر نمک پاشی کی جا رہی ہے ۔سپورٹس گالا کیلئے مختص رقم 12لاکھ روپے کو خرد بر د کے نظر کراکے کرپشن کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب ، انٹی کرپشن اور دیگر محکمے فوری طور پر کاروائی کرکے 12لاکھ روپے کے غبن اور دیگر بد عنوانیوں کا چھان بین کر اکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے ۔مقررین نے اپنے مطالبات میں کہا کہ خود سر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور نا اہل ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے اور انکوائری کمیشن مقرر کرکے کھلاڑیوں میں پائی جانیوالی بے چینی اور محرومی کا آزالہ کیا جائے بصورت دیگر پیر کے دن فاروق اعظم کو چوک میں دمادم مست قلندر کیا جائیگا۔بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ سٹی ولایت خان نے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں سے مذاکرات کر تے ہوئے درپیش مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرانے کی یقین دہانی کر ادی جس پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں نے مظاہرہ کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...