مردان ،خاکسار محلہ کے سکول استاد کا 3 کم سن طلباء پربے پناہ تشدد

مردان ،خاکسار محلہ کے سکول استاد کا 3 کم سن طلباء پربے پناہ تشدد

مردان(بیورورپورٹ )شہر کے خاکسار محلے میں سکول ٹیچر نے غیر حاضری پر 3کم سن طلباء پر بدترین جسمانی تشدد کرتے ہوئے انہیں شدید زخمی کرڈالا،زخموں کا تعلق ضلع لوئر دیر سے ہے جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں ،پولیس نے سکول ٹیچر کو گرفتارکرلیا سٹی پولیس نے شہر کے خاکسار محلے میں واقعے ایک مدرسے کے مدرس اور نجی سکول کے ٹیچر مفتی محمد عرفان کو بچوں پر جسمانی تشددکے جرم میں گرفتارکرلیا تین بچے جن میں دوبھائی سمیع الرحمان ،عزیزالرحمان پسران عزیزالرحمان اور سمیع الحق ولد گل زرین شامل ہیں مدرسے میں صبح نیند سے بیدارنہیں ہوئے اور وہ سکول سے غیر حاضر پائے گئے جس پر سکول ٹیچر مفتی عرفان نے طیش میں آکر سکول سے مدرسہ پہنچ گیا اور تینوں بچوں پر سوتے میں ڈنڈے برسانا شروع کردیا جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوگئے زخمی بچوں کومقامی افراد نے ڈی ایچ کیو پہنچادیاجہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ پولیس نے واقعے کے مرتکب ٹیچر کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن اورویلفئیر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکرے انہیں گرفتارکرلیاہے ادھر بچوں پر تشدد کے خلاف علاقے میں شدید غم وغصے کی لہردوڑ گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...