بٹ خیلہ ،پک اپ گہری کھائی میں جا گری ،3افراد جاں بحق، 16زخمی

بٹ خیلہ ،پک اپ گہری کھائی میں جا گری ،3افراد جاں بحق، 16زخمی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)لوئردیر علاقہ اسبنڑسے بٹ خیلہ انے والے پک اپ گاڑی ڈرائیورسے بے قابوہوکرگہری کھائی میں گرنے سے تین افرادجاں بحق جبکہ سولہ افرادشدیدزخمی ہوگئے زخمیوں کوفوری طورپربٹ خیلہ ہسپتال پہنچادیاگیا اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس اورالخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کارہسپتال پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لوئر دیرکے علاقہ اسبنٹرسے ایک پک اپ گاڑی سواریوں کولیکربٹ خیلہ ارہے تھے کہ راستے میں گاڑی ڈرائیورسے بے قابوہوکر گہری کھای میں گرگئی جس کے نتیجے میں تین افراد حضرت عثمان ولدطوطی رحمان ،رحیم دادولددلبازخان اورنوشیرولدخان باچاساکنان اسبنڑ جاں بحق جبکہ عیسیٰ خان ولدامیرحکیم ،سلمان ولدامیرخان ،محمدجان ولدغانٹول ،حبیب اللہ ولدبہرام خان ،مسماۃ نہایت زوجہ نجیم خان ،شہیداء بی بی زوجہ محمدخان ،نازبی بی زوجہ رحم باچا،ملوک زادہ ولدعزیزالرحمان ،جلال ولداحسان اللہ ،جمروزخان ولدرضا خان ،اجمل ولدنجیم خان ،فرسہ بی بی ولدشاہ روم اورظہورخان ولدرضاخان شدیدزخمی ہوگئے وہ فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ پہنچادیاگیا اطلاع ملتے ہی الخدمت فاؤنڈیشن اورسول ڈیفینس کے رضاکارہسپتال پہنچ کر مریضوں کوبروقت طبی سہولیات فراہم کرنے میں اپنابھرپورکرداراداکیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...