آپریشن میں مکانات کے نقصانات کے ازالے کیلئے مہم 8 مئی کو شروع ہوگی

آپریشن میں مکانات کے نقصانات کے ازالے کیلئے مہم 8 مئی کو شروع ہوگی

ٹانک (نمائندہ خصوصی)پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفرالاسلام خٹک نے کہاہے کہ اپریشن کے دوران مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے سروے اٹھ مئی سے شروع ہوگامردم شماری کے دوران دور افتادہ اور ناقابل رسائی علاقوں میں حائل جزوی رکاؤٹوں کوختم کرکے حکومتی مشینری الرٹ ہوکر کام کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سینئر قبائلی صحافی اوردین محسود سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا انکا کہناتھا کہ دوران اپریشن تباہ شدہ مکانات کو چار جبکہ جزوی نقصان پہنچنے والے مکانات کیلئے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن لدھا اور سرویکئی میں پاک ارمی ،پولیٹکل انتظامیہ اور انجنےئرنگ ٹیمیں ملکر سروے کے بعد رپورٹ ارسال کرینگی۔انہوں نے مزیدکہا کہ مردم شمار ی کا عمل بھر پور طریقے سے جاری ہے اس ضمن میں انتظامیہ تمام تردستیاب وسائل بروئے کا ر لارہی ہے ۔انکا کہناتھا کہ مردم شماری کے دوران بعض ناقابل رسائی اوردورافتادہ علاقوں میں وقتی طورپر درپیش رکاؤٹوں کو دور کرکے حکومتی وقبائلی مشران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیکر مسئلے پر قابو پالیا گیاہے۔ظفرالاسلام خٹک کا کہناتھاکہ صحت ، ابنوشی ،تعلیم سمیت دیگر اہم منصوبوں پر پاک ارمی کے تعاون کام جاری ہے جس سے قبائلیوں کی معیاری زندگی مزید بہترہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...