خیبر ایجنسی ،واٹر سپلائی مشین خراب ،مختلف علاقوں کو پانی کی سپلائی منقطع

خیبر ایجنسی ،واٹر سپلائی مشین خراب ،مختلف علاقوں کو پانی کی سپلائی منقطع

خیبرایجنسی (بیورورپورٹ) لندی خانہ واٹر سپلائی مشین خراب ہونے سے لنڈیکوتل کے مختلف علاقوں کو پانی کی سپلائی بند ،درجنوں گاوں سمیت ایجنسی ہیڈ کوارٹر کو بھی پانی کی سپلائی بند ہو گئی ،مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ،مشین بہت پرانا ہو گیا ہے نیا مشین خریدنا پڑے گا،پولیٹیکل انتظامیہ لنڈی خانہ واٹر سپلائی مشین خراب ہونے سے خوگہ خیل کے مختلف علاقوں کنڈاوخیل ،شیخان ،سٹیشن اور زرگران کلی سمیت ایجنسی ہیڈ کوارٹر اور بازار کو پانی کی سپلائی بند ہو گئی ہے ایک ہفتے گزرنے کے باوجود پبلک ہیلتھ نے کوئی متبادل بندوبست نہیں کیا ہے لنڈیکوتل خوگہ خیل میکے مختلف علاقوں میں ٹیوب ویلز نہ ہونے کی وجہ صرف لنڈی خانہ سے بڑے مشینوں کے زریعے اوپر لنڈیکوتل بازار کے پہاڑی پر واقع پانی ٹینکر اور شیخان کلی پانی ٹینکرکو پانی سپلائی کی جاتی ہے لیکن گز شتہ ایک ہفتے سے ایک مشینخراب ہونے سے پانی کی سپلائی بند ہو گئی ہے جس علاقے میں پانی کی شدی قلت پیدا ہو گئی ہیااس سلسلے میں خوگہ خیل قوم سے تعلق رکھنے والے مشران حاجی محمد ایوب ،اسرار اور حاجی پرمین نے بتا یا کہ مشین خراب ہونے سے علاقے باپردہ خواتین دور دوسرے گاوں سے پانی سروں پر لاتی ہیں جبکہ علاقے کے جامع مسجدوں میں بھی پانی کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ بھٹو دور میں لنڈی خانہ واٹر سپلائی اسکیم شروع کیا گیا تھا اس کے بعد اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا ہے بلکہ وہی مشینوں سے اب بھی کا م چلاتے ہیں اور لنڈی خانہ لنڈیکوتل ہزاروں فٹ بلندی پر ہے اس لئے اب یہ مشینیں کام نہیں کرتے اس لئے حکومت کو چاہئے کہ جلد از جلد نئے مشینیں خرید کر پانی کی سپلائی شروع کریں اس سلسلے میں پولیٹکل انتظامیہ تحصیلدار ارشاد نے بتا یا کہ پبلک ہیلتھ اور پولیٹکل انتظامیہ دونوں کوشش کر رہے ہیں کہ جلد ازجلد مسئلہ حل ہو سکے اور پانی سپلائی شروع کر سکے لیکن مشین بہت زیادہ پرانا ہو گیاہے اس لئے بار بار خراب ہو تاہے انہوں نے کہا کہ مستقل حل کیلئے نیا مشین خریدنے کیلئے پبلک ہیلتھ ایکسئین سے با ت ہو گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...