رستم میں مختلف واقعات کے دوران 2 جاں بحق ہوگئے

رستم میں مختلف واقعات کے دوران 2 جاں بحق ہوگئے

رستم( نمائندہ پاکستان)رستم میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا ۔واقعات کے مطابق بخت شیر ولد حرمت شاہ سکنہ تاشقند نے تھانہ رستم کو رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی گل شیر عرف منان عشاء کے بعد گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران باہر سے کسی نے دروازے پر دستک دی جیسے ہی وہ گھر سے باہر نکلا تو نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا انہوں نے بتایا کہ نہ تو ہمارا کسی کیساتھ لڑائی جھگڑا ہوا ہے اور نہ کسی کیساتھ دشمنی ہے ۔دوسرے واقعہ کے مطابق رستم کے نواحی پہاڑی علاقہ گڑو کے رہائشی محمد افضل ولد رحمت نے تھانہ رستم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا مختیار اپنے کھیت میں گندم کی کٹائی کر رہا تھا کہ اسی دوران مشتاق ولد رسول زادہ نے آکر میرے بیٹے پراندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرا بیٹا مختیارلگ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا وجہ عناد مستورات کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے پولیس تھانہ رستم نے دونوں مقدمات کے الگ الگ رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...