بونیر ،گورنمنٹ کنٹریکٹرز کا دس فیصد ٹیکس دینے سے انکار

بونیر ،گورنمنٹ کنٹریکٹرز کا دس فیصد ٹیکس دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )گورنمنٹ کنٹریکٹرز نے وفاقی اداری ایف بی آر کی جانب سے دس فیصد ٹیکس دینے سے انکارکردیا ہے ۔ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور ہائی کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد ایف بی آر کی جانب سے دس فیصد ٹیکس کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہے ۔اگر ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس زبردستی لاگو کرنے کی کوشیش کی گئی تو بونیر کے کنٹریکٹرز ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کردیں گے ۔کنٹریکٹرز پہلے ہی مشکلات سے دوچا ر ہے ۔ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز نہ ہو نے کی برابرہے ۔صوبائی حکومت کے تبدیلی کے دعوے جھو ٹے ہے ۔اداروں میں کوئی تبدیلی نہیں ائی ۔ان خیالات کا اظہار گور نمنٹ کنٹریکٹرز کے پریس سیکرٹری رووف خان نے کنٹریکٹرز کے اہم اجلاس کے بعد مقامی صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو ،پبلک ہیلتھ سمیت دیگر اداروں کو ایف بی ار کی جانب سے نوٹس بھیجے گئے ہے کہ کنٹریکٹرز سے ترقیاتی منصوبوں پر دس فیصد ٹیکس وصول کیا جائے ۔ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور یہاں پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہے ۔اور اس سلسلے میں ہائی کورٹ پشاور نے واضح فیصلہ بھی کیاہے ۔ہم نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیاہے کہ ہم کسی قسم کی ٹیکس دینے کو تیار نہیں ہے اگر پھر بھی ہم پر ٹیکس لاگو کرنے کی کوشیش کی گئی تو ہم بونیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرکام بند کریں گے ۔پریس سیکرٹری نے کہا کہ گور نمنٹ کنٹریکٹرز پہلے سے مشکلات سے دوچار ہے ۔ہمارے کروڑوں روپوں کے بلز متعلقہ محکموں کے ذمے واجب الادا ہے ۔ان منصوبوں میں فنڈز نہیں ہے جبکہ کنٹریکٹرز نے اپنا کام مکمل کیاہے ۔صوبائی حکومت کے تبدیلی کے دعوے محض اعلانات کی حد تک ہے ۔اداروں میں کو ئی تبدیلی نہیں ائی ۔گور نمنٹ کنٹریکٹرز ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کی عدم دستیابی کے مسئلے پر بہت جلد اہم اجلاس طلب کریں گے جس میں اہم فیصلے متوقع ہے ۔