بٹ خیلہ ،کٹ گاڑیوں کے ممکنہ آپریشن کیخلاف متاثرین سراپا احتجاج

بٹ خیلہ ،کٹ گاڑیوں کے ممکنہ آپریشن کیخلاف متاثرین سراپا احتجاج

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈانتظامیہ کی جانب سے کٹ گاڑیوں کے ممکنہ اپریشن کے خلاف بٹ خیلہ عوام اورکٹ گاڑیوں کے متاثرین سراپااحتجاج بن گئے مالاکنڈانتظامیہ کٹ گاڑیوں کے خلاف اپریشن کرنے کے بجائے منشیات فروشی اورجرائم پرقابوپالنے میں اپناکرداراداکرکے نوجوان نسل کامستقبل تاریک ہونے سے بچایاجائے اگرملاکنڈانتظامیہ نے اپنافیصلہ واپس نہ لیاگیا توہم پیرکے دن بھرپوراحتجاج کرکے شڑڈاؤن ہڑتال کرکے جی روڈ کوبندکردیں گے مظاہرین کی دھمکی۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈانتظامیہ کی جانب کی ضلع مالاکنڈمیں کٹ گاڑیوں کے خلاف ممکنہ اپریشن کے خلاف عوامی تحریک کے راہنمازوارعلی خان کے کال پرکٹ گاڑیوں کے متاثرین اورعوام سراپااحتجاج بن گئے اورایک زبردست احتجاجی جلوس نکالاگیابعدازاں جلوس نے جلسے کی شکل اختیارکرلی جلسے سے زوارحسین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں نے دووقت روٹی کمانے کیلئے کٹ گاڑیوں کوخریداگیا ہے مگراب مالاکنڈانتظامیہ لوگوں کے منہ سے اخری نوالہ بھی چھیننے کیلئے کٹ گاڑیوں کے خلاف اپریشن کررہے ہیں جویہاں کے غریب عوام کے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی ہے جوہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈانتظامیہ پہلے مالاکنڈمیں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی اورجرائم کے خلاف اپریشن کرکے یہاں کے نوجوان نسل کوتباہی سے بچایاجائے اورکٹ گاڑیوں کے خلاف اپریشن کرنے سے بازاجائیں انہوں نے کہاکہ اگرمالاکنڈانتظامیہ نے اپنافیصلہ واپس نہ لیاگیاتوپیرکے دن ہم دوبارہ سڑکوں پرنکل آئیں گے اوربازاربٹ خیلہ میں جی ٹی روڈ کوبندکردیں گے اوراس سلسلے میں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...