مردان ،واپڈا کے بورڈ آف گورنرز کے زیر اہتمام کھلی کچہری

مردان ،واپڈا کے بورڈ آف گورنرز کے زیر اہتمام کھلی کچہری

مردان(بیورورپورٹ )واپڈا کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین کی رہائش گاہ پر منعقدہ کھلی کچہری میں چیف ایگزیکٹو کے سامنے ستائے ہوئے صارفین نے ناروالوڈشیڈنگ اوربلنگ ،غلط جرمانوں سمیت مسائل اور مشکلات کے انبار لگادیئے ،سینکڑوں صارفین کے مسائل کودیکھ کر واپڈا حکام کے اوسان خطاہوگئے ایک لائن میں کو ضلع بدر کردیاگیاتفصیلات کے مطابق واپڈا پیسکو نے چیئرمین بورڈ آف گورنر نواب زادہ ارسلا خان کی رہائش گاہ پر کھلی کچہری لگائی جس پیسکو خیبرپختون خوا کے چیف ایگزیکٹو شبیر احمد ،ایکسیئن ون شارس خان،ایس ڈی او سٹی ون عنایت اللہ اورسٹی ٹو کے نیازگل، سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی اس دوران صارفین نے مقامی آفسیران کے نامناسب رویے سمیت لوڈشیڈنگ، اوربلنگ اورغلط جرمانوں کے شکایات لگادیئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو شبیر احمد نے واضح کیاکہ اوربلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے والے آفیسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی انہوں نے موقع پر ایک لائن مین کو ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ان کاکہناتھاکہ صوبے میں واپڈا کے32 لاکھ صارفین ہیں ان کے مسائل او رمشکلات سے بخوبی اگاہ ہیں محکمے میں جزا وسزا کا نظام موجود ہے محکمے کے پاس 8ہزار ملازمین ہیں جس کے باعث بعض مسائل کا سامناہے تاہم محدود وسائل کے باوجود صارفین کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ بجلی چوری اورکنڈا سسٹم کے خلاف کریک ڈاؤن کا جلد آغاز ہوگا شہری اس مہم میں ہمارا ساتھ بھرپورساتھ دیں تاکہ توانائی بحران اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان سے بچایاجاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...