محکمہ اوقاف میں کوئی مالی بحران نہیں ،حبیب الرحمان

محکمہ اوقاف میں کوئی مالی بحران نہیں ،حبیب الرحمان

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے وزیر اوقاف و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمان نے محکمہ اوقاف کے چارسو ملازمین کو ماہانہ تنخوا ہ کی عدم ادائیگی کے حوالے سے بعض اخبارا ت میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف میں کوئی مالی بحران نہیں تاکہ ہم ریکوری کی عمل میں بعض رکاوٹوں کی وجہ سے اوقاف ایپکہ ، علماء اور خادمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ضرور ہوئی ہے اور انشاء اﷲ انہیں تنخواہوں کی ادائیگی اسی ہفتے کر دی جائے گی لہذا محکمہ اوقاف کے ملازمین احتجاج سے اجتناب کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ بحیثیت وزیر اوقاف ہمیشہ میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ وہ محکمہ اوقاف کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی محکمہ خزانہ کے ذریعے کرنے کے حق میں ہیں او راس سلسلے میں متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے جس کا بہت جلد حل نکل آئے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...