ڈیرہ میں قتل اور اقدام قتل کا خطرناک اشتہاری گرفتار

ڈیرہ میں قتل اور اقدام قتل کا خطرناک اشتہاری گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کلاچی پولیس نے کڑی ملنگ میں چھاپہ زنی کے دوران دو قتل ،اقدام قتل ، اسلحہ و دھمکی دینے کے مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ٹکواڑہ روڈ پر کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے کڑی ملنگ میں چھاپہ زنی کے دوران پولیس کو 23مارچ2008کے قتل کیس ،10نومبر 2004کے قتل و اقدام قتل کیس ،2004کے دھمکی کیس اور 10مارچ2016کے اسلحہ کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم سردار خان ولد زرو خان سکنہ کڑی ملنگ کو گرفتار کر لیا ،ٹکواڑہ روڈ پر سیف اللہ ولد فیض اللہ سے ایک بندوق ایک پستول اور سات کارتوس برآمد کر لیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...