خیبر ایجنسی ،ملاگوری میں قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ،5 گرفتار

خیبر ایجنسی ،ملاگوری میں قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ،5 گرفتار

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)ملاگوری ٗ پولیٹیکل انتظامیہ کے چھاپے، پانچ افراد گرفتارکرلئے گئے۔لائن آفیسر ملاگوری فرحت اللہ ملاگوری نے رابطے پر بتایا کہ انہیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی ہوئی تھی کہ ملاگوری کے علاقے ذگہ کلی میں واقع ایک حجرے میں قماربازی کا اڈہ چل رہا ہے جس پر انہوں نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران پولیٹیکل انتظامیہ نے 4افراد کو گرفتار کرلیے ہیں۔ جبکہ شین سری کے علاقے میں پولیٹیکل انتظامیہ ملاگوری عنایت خان نامی منشیات فروش کو گرفتار کردیاہے جن کے قبضے سے منشیات اور شراب بھی برآمد کرلئے ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے گرفتار ہونے والے ملزمان کو مذید تفشیش کیلئے جمرود حوالات منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ پولیٹیکل تحصیلدار ملاگوری عجم خان آفریدی اور لائن آفیسر ملاگوری فرحت اللہ ملاگوری نے منشیات فروش اور قماربازوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے جس کی وجہ سے علاقے سے کافی حد تک منشیات کا خاتمہ ہوا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...