یوآر ڈی کے پروگرام رچ سے مکمل تعاون کرینگے ،تحصیل نائب ناظم نوشہرہ

یوآر ڈی کے پروگرام رچ سے مکمل تعاون کرینگے ،تحصیل نائب ناظم نوشہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) تحصیل نائب ناظم زرعالم خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ثقافتی ورثے کے پروگرام موسیقی کے فروغ کیلئے یو آر ڈی او کے پروگرام RICH کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور ہرقسم کی مالی امداد بھی فراہم کرے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ کے گاؤں نندرک میں مقامی نوجوانوں کی بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت حکومت خیبرپختونخوا کے تعاؤن سے صوبے کے تمام تحصیلوں میں ایک ساتھ شروع کیاگیا ہے ہمارا صوبہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اس خوف کو ختم کرنے کیلئے ایسی تقریبات منعقد کرانا ضروری ہے انہوں نے URDO کی کارکردگی کو سراہا۔