صوابی میں واٹر سپلائی سکیم اور سولرٹیوب ویل کا باقاعدہ افتتاح

صوابی میں واٹر سپلائی سکیم اور سولرٹیوب ویل کا باقاعدہ افتتاح

صوابی ( بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عاقب اللہ خان نے یو سی زروبی میں واٹر سپلائی سکیم ، سولر ٹیوب ویل اور سینیٹیشن کے منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا انہوں نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ضلع صوابی میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس کو عملی جامہ پہنایا سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے اپنے آبائی ضلع صوابی کے لئے حکومت سے اربوں روپے کے پراجیکٹ منظور کر واکر یہاں کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے۔ انہوں نے کہا کہ کارکر دگی کی بنیاد پر صوابی سمیت پورے پختونخوا میں ایک بار پھر پی ٹی آئی بھر پور انداز میں کامیابی حاصل کرئے گی اور آنے والا دور ایک بار پھر پی ٹی آئی کا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپیکر اسد قیصر کی انتھک جدوجہد سے آج ضلع صوابی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ گیس سمیت بجلی کے کافی مسائل حل کر دیئے گیس کے حصول کے لئے ہم نے عدالت کے ذریعے وفاق سے اپنا حق منوا لیا اور بہت جلد گیس کے منصوبے پر کام شروع ہو جائیگا #

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...