سانحہ دوالمیال37میں سے22ملزمان کو رہاکردیا گیا

سانحہ دوالمیال37میں سے22ملزمان کو رہاکردیا گیا

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سانحہ دوالمیال میں نامزد 37 ملزمان جن کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے منظور کی ہے اُس میں سے قانونی تقاضے پورے ہونے پر 22 ملزمان کو رہا کر دیا گیا جبکہ باقی 15 ملزمان کی رہائی ضمانت نامے داخل نہ ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں ہوئی اور توقع ہے کہ وہ بھی پیر کے روز رہا کر دئیے جائیں گے۔ سانحہ دوالمیال میں مسلمانوں اور قادیانیوں کے درمیان بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی متحرک ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ دونوں طرف سے برف پگھل چکی ہے اور ایک دو معاملات ابھی طے ہونے باقی ہیں اور فریقین کے درمیان صلح کے امکانات ایک دفعہ پھر روشن ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...