دولتالہ،50سالہ خاتون کی ہلاکت پر لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

دولتالہ،50سالہ خاتون کی ہلاکت پر لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

دولتالہ(نامہ نگار )50سالہ عورت کی پر اسرار ہلاکت پر لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ لواحقین نے نعش سڑک پر رکھ کر روڈ بلاک کر دی اطلاع ملتے ہی انچارج پولیس چوکی دولتالہ سب انسپکٹر ظفر گوندل موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مذکورہ عورت کی ہلاکت کے واقعہ سے قبل اس کا ایک بھائی عاشق حسین بھی گزشتہ4ماہ سے لا پتہ ہے جس کی بازیابی کے لیے تا حال پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہوئی جب کہ جمیلہ بی بی کی ہلاکت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انچارج پولیس چوکی دولتالہ نے لواحقین کو یقین دلایا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں کو اور ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے یاد رہے کہ گزشتہ روز دولتالہ کی رہائشی جمیلہ بی بی کی تشدد شدہ نعش گھر سے برآمد ہوئی جمیلہ بی بی عمر50سال دولتالہ کی رہائشی تھی اور گونگی تھی اور چند ماہ قبل اس کا بھائی عاشق حسین جو کہ گونگا تھا بھی پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا جو کہ تاحال بازیاب نہ ہوسکا جمیلہ بی بی کی شادی20سال قبل ہوئی تھی اور اس کا خاوند فوت ہو گیا اور کوئی اولاد نہیں ہے زرائع کے مطابق جمیلہ بی بی کی ہلاکت اور اس کے بھائی کا اغواء جائیداد کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے تا ہم تا حال یہ گھتی سلجھ نہیں سکی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...